امریکہ سے مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا ذکر پاکستان کی بڑی کامیابی ہے: سابق بھارتی سفیر

واشنگٹن (اے پی پی) بھارت کے ایک اہم سابق سفیر ایم کے بھدرا کمار نے کہا ہے کہ پاک امریکہ مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کے مسئلہ کا ذکر پاکستان کی ایک شاندار ترین کامیابی ہے اور یہ پاک امریکہ سفارتکاری میں اہم ترین مرحلہ ہے۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے بھدرا کمار کے بلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے اعلامیہ میں امریکہ نے کشمیرکا ذکر شامل کرنے کی خواہش کا خاطرخواہ احترام کیا جو کہ بلا شبہ پاکستان کی سفارتی سطح پر بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مابین حال ہی میں پاک یو ایس سٹرٹیجک ڈائیلاگ ہوا جس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں امریکہ اور پاکستان نے کشمیر سمیت دیگر حل طلب مسائل کے پرامن حل کےلئے باقاعدہ مذاکرات کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔ اس کے اثرات پاکستان کے حق میں بہت مثبت اور گہرے ہونگے اور یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا مسئلہ نمایاں طور پر شامل کرنے کی اجازت دی ہے۔ ”ویک اپ پی ایم مودی اوباما کالنگ“ کے نام سے لکھے گئے بلاگ میں سابق بھارتی سفیر ایم کے بھدرا کمار نے پاک امریکہ مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کی کئی کامیابیوں کا ذکرکیا ہے۔
سابق بھارتی سفیر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...