پشاور (آن لائن) پشاور کے علاقے سربند میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے 7 افغان باشندوں سمیت 33 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور 3 کلاشنکوفیں سینکڑوں گولیاں برآمد کر لیں۔ اسی طرح ایف سی نے چاغی اور کیچ میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی سرنگ نفرت آمیز لٹریچر برآمد کرکے دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے تباہ کر دیئے ماشکیل میں غیر قانونی مقیم 20 افغان مہاجرین کو حراست میں لے لیا گیا۔