لاہور (خصوصی رپورٹر) قرارداد پاکستان (1940ئ) کی منظوری کے 76سال مکمل ہونے پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور میں”تقریبات یوم پاکستان“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریبات کے آغاز پر آج ہفتہ (5 مارچ) کو ساڑھے دس بجے صبح خصوصی لیکچر بعنوان ”قرارداد لاہور کا مقصد۔ جدید اسلامی ‘جمہوری‘ فلاحی ریاست کا قیام“ منعقد ہو رہا ہے۔ اس پروگرام کی صدارت تحریک پاکستان کے کارکن، سابق صدر و چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان ہوں گے جبکہ کلیدی مقرر سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار صاحبزادہ سید کلیم احمد خورشید ہیں۔” تقریبات یوم پاکستان“ کے دوران مختلف موضوعات پر خصوصی لیکچرز، تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ جات اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان تقریبات کا انعقاد تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
لیکچر
قرارداد پاکستان پر خصوصی لیکچر آج ایوان کارکنان میں ہو گا
Mar 05, 2016