ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ اور شائقین نے پاکستان سے نفرت کے اظہار کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے مشہور پاکستانی شائق بشیر احمد کی پاکستانی جھنڈے کی حامل شرٹ اتار کر بنگلہ دیشی جھنڈے والی قمیض پہنا دی۔ایشیا کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کی حمایت کیلئے بنگلہ دیش جانے والے محمد بشیر کو مبینہ طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں ہراساں کیا گیا۔بشیر کو حکمران جماعت عوامی لیگ بنگلہ دیشی رکن اسمبلی الیاس الدین ملا نے عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کی حمایت کرنے پر ہراساں کیا اور پاکستانی قمیض اتار کر بنگلہ دیشی جھنڈے کی حامل قمیض پہننے پر مجبور کیا۔یاد رہے کہ اس میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔فیس بک اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹ پر سامنے آنے والی تصویروں میں اس صورتحال کی تصدیق ہوئی جس میں الیاس الدین کے سامنے بشیر کو بنگلہ دیشی جھنڈا پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ان کے گرد بنگلہ دیش شائقین نے گھیرا ڈالا ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی نے شائقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ زربدتی بشیر کے جسم پر بنگلہ دیشی پرچم لپیٹ دیں۔اس موقع بنگلہ دیشی حکام اور مشتعل شائقین کے سامنے پاکستانی کرکٹ شائق بشیر احمد بالکل بے بس نظر آئے۔