قصور+ اختر آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) قصور میں 5 سالہ بچی جبکہ اختر آباد میں درزی سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقہ علی پارک میں کمسن بچی سے نامعلوم شخص کی زیادتی۔ علی پارک کی 5سالہ مریم فردوس دختر یوسف رات کو لوڈ شیڈنگ کے دوران گھر سے غائب ہو گئی نامعلوم ملزم کی بچی سے زیادتی بچی نیم بیہوشی کی حالت میں برآمد۔ علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ اختر آباد میں تین شرابیوں کی درزی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج کر لیا۔ گا¶ں 10/4 ایل کے تین اوباش عمران مسیح، صاحب مسیح اور حنیف مسیح مقامی بازار میں درزی ثاقب اور اسحاق مسیح کی دکان پر آئے اور کہا وہ کھانا کھانا چاہتے ہیں، جیسے ہی وہ ان کیلئے کھانا لیکر لوٹا تو تینوں افراد شراب کے نشہ میں دھت تھے انہوں نے درزی پر اسلحہ تان کر اسکے ساتھ باری باری زیادتی کی۔
زیادتی