نادرااور بلدیہ کے درمیاں مراسلہ

Mar 05, 2017

بلدیا تی نظام کو جمہوریت کے لئے نرسری کہا جاتا ہے بلدیاتی نظام درحقیقت اختیارا ت کو نچلی سطح تک منتقل کر نے اور عوام کے دیر ینہ مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنے کا نام ہے سپریم کورٹ کے حکم پر موجو د جمہوری حکومت نے دیر آید درست کے مصداق 19نومبر 2015کو پو رے ملک میںمرحلہ وار بلدیاتی الیکشن کرائے ۔ عوام نے سکھ کا سانس لیا کہ اب ان کے دیرینہ مسائل ہو ںگے ۔ لیکن افسوس ڈیڑھ سال کا عرصہ ہو نے والا ہے ہنوز دلی دوراست کے مترادف بلدیاتی نظام کے فوائد سے عوا م کو سوںدورہیںعوام کے مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے نئے بلدیاتی نظام میں یوتین کو نسلوں کی جگہ یو نین کمیٹیوں کے قیام کے بعد نادرا کے شعبہ رجسٹر یشن مینجمنٹ سسٹم (سی آرایم ایس )نے یونین کونسلوں کو نا درا کمپیوٹرائز ڈ پیدائشی ۔ اموات ۔نکاح۔اور خلع کے سرٹیفکیٹ پیپر ز کا اجرابند کردیا ہے نادراسی آرایم ایس حیدرآباد کے مطابق سابقہ یونین کو نسلوں کو پیدائشی ۔ اموات ۔ نکاح اور خلع کے سرٹیفکیٹ کے لئے مخصوص پیپر ز جاری کیا جاتاتھا جس پر یوسی کمپیوٹر میں موجود مخصو ص ڈیٹا بیس سے درخواست گزار کا مطلوبہ ڈیٹا نادراپیپر پر پرنٹ آو¿ٹ ہو تا تھا تاہم سیکر ٹیر ی بلدیات سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت 6ستمبر سے سابق یونین کو نسلیں ختم کودی گئی ہیںاور اب یونین کو نسل کی جگہ حیدرآباد شہر میں یونین کمیٹیا ں قائم ہیںنئی یو نین کمیٹیوں کے حوالے سے کوئی نیا نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جسکے باعث 6ستمبر سے سابق یو نین کو نسلوں کو مز کو ر ں سرٹیفکیٹ پیپر ز کا اجرا بند کردیا گیا ہے نا درا ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات اورسی آرایم ایس میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے معاہدہ ہونا باقی ہے جسمیں طریقہ کارطے کیا جائے گا کہ یو نین کمیٹیوں کو مذکو رہ پیپر ز کس طرح جاری کیے جائیں گے جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو گا 5ماہ سے سابق یو نین کو نسلوں سے پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹ کی عدم فراہمی کے باعث درخواست گز اروں کے بچے اسکو ل ومدرسہ میں داخلوں سے محروم ہیںفوت ہو جانے والے افراد کے لواحقین قانونی وراثت حاصل نہیں کرسکتے ۔ اس کے علاوہ شناختی کارڈکے حصول ۔جائیداد کی خرید فروخت ۔وراثت نامہ۔پنشن۔اور دیگر قانونی واجبا ت کے حصول کے لئے ہزاروں شہر ی دربد ر ٹھوکریں کھارہے ہیں اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ۔حج کی ادائیگی اور بیرون ملک سفر کے لیے جانے والی خواتین کے نکاح نامے کے بغیر شناختی کا رڈ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیو نکہ پاسپورٹ بنوانے کے کئے شنا ختی جارڈ کا ہو نا ضروری ہے جبکہ دوسر ی جانب ضرورت مند شہر یوں کی پریشانیوں سے نا جائز فائدہ اٹھا تے ہوئے بعض سابق یو نین کو نسلوں سے پرانے پیپرز پر مذکو رہ سرٹیفکیٹ بلیک میں 2سے 3ہزاروپے میں بنائے جارہے ہیں شہریوں کا کو ئی پرسان حال نہیں لو گ ذہنی اذیت کا شکار ہیں نادرااور بلدیہ کے درمیان نوراکشتی میں بے چارے شہر ی ذلیل خوار ہو رہے ہیں میں آپکے کثیر الاشاعث مو¿ قر روز نامہ کے تو سط سے صوبائی وزیر بلدیہ جام خان شوروسے اپیل کروں گا کہ خدار احیدرآباد کے شہر یوں پر رحم کھاتے ہوئے نا درا کا شعبہ سی آر ایم ایس اور بلدیہ کے درمیا ن محاز آرائی کو ختم کراکے بلدیاتی نظام کا مکمل نفاذکو یقینی بنائیں۔(مولاناعلی احمد ۔ لطیف آباد نمبر 1،حیدرآباد )

مزیدخبریں