اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ای کامرس کے شعبے کے حجم میں ہر سال دوگنا اضافہ ہو رہا ہے، توقع ہے کہ یہ اضافہ 2020ءتک ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیگا۔ اسلام آباد میں علی باباگروپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ای کامرس پاکستان میں ایک بڑھتا ہوا کاروبار ہے اور اس میں ترقی کی وسیع تر گنجائش موجود ہے۔ پاکستان پہلے ہی تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی متعارف کرا چکا ہے اور گیارہ فیصد سے زائد شہری مالیاتی منتقلیوں کے لئے موبائل فونز استعمال کر رہے ہیں جس سے پاکستان جنوبی ایشیا میں موبائل بنکنگ کی منتقلیوں کے حوالے سے خطے میں قائدانہ حیثیت رکھتا ہے۔ ای کامرس کو وسعت دینے سے حکومت کے خصوصی ترقی و سماجی واقتصادی بہتری اور معاشرے کے محروم طبقوں کو روزگار کی فراہمی کے نصب العین کے حصول میں مدد ملے گی۔
اسحق ڈار