لاہور (آن لائن) سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل کا فائنل بڑی سکرینوں پر دکھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیبنٹ کمیٹی لاءاینڈ آرڈر نے فیصلہ کیا ہے سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر قذافی سٹیڈیم کے علاوہ شہر کے کسی بھی پبلک مقام یا پارک میں بڑی سکرین لگا کر میچ دکھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ بی اور سی کلاس کیٹیگری نے ہوٹلوں کو بھی دو روز تک کمرے نہ دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
بڑی سکرین پابندی