لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں‘ مزاحمت کرنے والے 2 شہریوں پر تشدد

لاہور/فیروزوالا(سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر دو شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈاکوئوں نے تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں بادشاہی مسجد کے قریب مزاحمت پر ذیشان اور فیضان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے 8 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ ہربنس پورہ کے علاقہ قلندر پورہ میں عارف کے سٹور سے 1 لاکھ 68 ہزار کی نقدی اور موبائل فون، ہنجر وال کے علاقہ میں شاہد اور اسکی فیملی سے 1 لاکھ 98 ہزار مالیت کی نقدی اور زیورات، چوہنگ کے علاقہ میں عدنان سے 85ہزار روپے، موبائل فون تھانہ غازی آباد کے علاقہ میں عرفان سے 84ہزار روپے، موبائل فون فیکٹری ایریا کے علاقہ میں جمیل سے 28 ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل فون تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں جاوید سے 30 ہزار روپے اور موبائل اور تھانہ شمالی چھائونی کے علاقہ میں اصغر سے 22 ہزار روپے تھانہ داتا دربار کے علاقہ میں عثمان سے 46 ہزار اور موبائل فون اور تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ میں فیاض سے 62 ہزار کی نقدی و موبائل فون لوٹ لیا گیا کوٹ لکھپت میں سرور، لوئر مال میں نواز، مغل پورہ میں رامس، فیکٹری ایریا میں ساجد، ڈیفنس بی میں عظیم کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ شرقپور روڈ پر ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر نوجوان نوید احمد کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر موٹرسائیکل نقدی چھین لی۔ ڈاکوئوں نے ٹول پلازہ کے قریب ناکہ لگا کر متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا اور انہین باندھ کر ویران جگہ پر پھینک دیا۔ نوسربازوں نے خاتون کو بنک پر ہزاروں روپے کی رقم سے محروم کردیا۔

ای پیپر دی نیشن