لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے میں11 سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 17 روپے کلو تک اضافہ جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 20 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔ سرکاری اعدادوشمارکے مطابق بینگن 11 روپے اضافے سے 44 ‘ بند گوبھی ایک روپے اضافے سے 18 ‘ پھول گوبھی 2 روپے اضافے سے 22‘ کریلے 17 روپے اضافے سے 96‘ گھیا کدو11روپے اضافے سے 69‘ بھنڈی 11 روپے اضافے سے 85‘ مولی 1روپے اضافے سے 7 روپے‘ گنڈیری 4 روپے اضافے سے 42‘ کھجور اصیل 4 روپے اضافے سے 110‘ انار قندھاری 6 روپے اضافے سے 172 روپے کلو‘ کیلا دوم کی قیمت 6 روپے اضافے سے 53 درجن ہو گئی جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کا گوشت 20 روپے اضافے سے 194روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔