قذافی سٹیڈیم میں عمران سے منسوب انکلوژر کا ٹکٹ فری کیا جائے: ترجمان تحریک انصاف

Mar 05, 2017

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی خواہش ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں عمران خان سے منسوب انکلوژر کا ٹکٹ کرکٹ دیوانوں کیلئے فری کیا جائے کیونکہ عمران خان انکلوژر کا ٹکٹ 12ہزار میں فروخت ہونا کرکٹ کے دیوانوں کیساتھ زیادتی ہے۔ ٹکٹ فری میں دیا جائے تاکہ عوام صحیح طریقے سے کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

مزیدخبریں