ٹرمپ انتظامیہ کی نسل پرستی کا ردعمل، امریکہ میں بھارتی تاجر بھی گھر کے باہر قتل

Mar 05, 2017

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست جنوبی کیلی فورنیا کی لنکیسٹر کائونٹی میں نامعلوم افراد نے بھارتی نژاد تاجر کو بھی اس کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 43 ہریش پٹیل گذشتہ رات لنکیسٹر کائونٹی میں واقع اپنا سٹور بند کر کے وین میں گھر جا رہا تھا کہ چند قدم کے فاصلے پر مشتبہ نسل پرست گوروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل کنساس سٹی کے ایک کلب میں بھارتی انجینئر سری نواس کو نسل پرست ریٹائرڈ امریکی فوج نے ’’میرے ملک سے دفع ہو جائو‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ ہریش پٹیل کے قتل کا واقعہ بھی ٹرمپ انتظامیہ کی نسل پرستانہ پالیسی اور بیانات کے تسلسل میں اشتعال انگیز ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاہم کائونٹی کے شیرف بیری فیل نے کہا کہ اسے نسل پرستانہ حملے کے طور پر دیکھنے کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے تاہم تحقیقات جاری ہے دوسری طرف بھارتی تاجر کے قتل پر بھارت ہل کر رہ گیا۔

مزیدخبریں