لاہور(نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی۔ اس حوالے سے پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران کی گاڑی کا دروازہ کھولنے اور ریڈ کارپٹ پر استقبال کیلئے تیار ہوں۔ عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے سے معذرت کرلی۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میں مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا شکر گزار ہوں۔ میچ دیکھنے لاہور نہیں آسکتا میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کیلئے دعا گو ہوں۔ امید کرتا ہوں قوم اور کرکٹ شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
عمران