فاٹا سمیت صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم فرض ہے : نوازشریف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے وزیراعلیٰ سردار ثناءاللہ زہری نے وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے لئے اٹھائے گئے فلاح و بہبود کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی ترقیاتی سکیموں کو ترجیح دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان کا خود کو حقیقی معنوں میں جدید ریاست بنانے کا ویژن اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک فیڈریشن کے تمام حصوں میں ترقی نہ ہو۔ تمام صوبوں کا ملک کے وسائل سے یکساں حق نہ ہو۔ گلگت‘ بلتستان‘ فاٹا سمیت تمام صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم ہمارا فرض ہے۔ وزیراعظم نے کہا وہ ذاتی طور پر بلوچستان کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گوادر کی بندرگاہ سے صوبے کے اور خطے کے لوگوں کی زندگی بدل سکتی ہے۔ترقی ےافتہ رےاست بننے کیلئے فاٹا اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو یکساں حقوق فراہم کرنا ناگزیر ہے، گوادر بندر گاہ سے بلوچستان اور خطے کے عوام کی زندگیاں بدل جائیں گی۔ حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے بلوچستان کے عوام بااختیار ہوں گے۔ آج حکومتی اقدامات کی بدولت بلوچ عوام کو بہتر زندگی کا ادراک ہو گا کیو نکہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے ۔
نوازشریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...