دوسرا ٹیسٹ: نیتھن لیون نے بھارتی بیٹنگ کے ’پرخچے‘ اڑا دئیے، ٹیم 189 رنز پر ڈھیر

Mar 05, 2017

بنگلور (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین باولرز نے بھارت کے کاغذی شیروں کو ”مار مار“ گیدڑ بنا دیا اور دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 189 کے سکور پر ٹیم ڈھیر ہوگئی ‘بھارت کے 11 کے مجموعی سکور پر ہی اوپنر ابھیناو موکند کھاتہ کھولے بغیر ہی آوٹ ہو گئے۔ لوکیش راہول نے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے۔ پوری ٹیم 189 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ چتیشور پجارا نے 17، ویرات کوہلی 12، اجنکیا راہانے 17، کرون نائیر 26، روی چندرن ایشوین 7، وریدھیومن ساہا 1 جبکہ رویندرا جدیجہ 3 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ نتھن لیون نے ٹیسٹ کیرئیر کی تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنا لئے ہیں۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 23 اور میٹ رینشا 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔سٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین آگ بگولہ ہو گئے اورکھلاڑیوں کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

مزیدخبریں