لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ نے سرحد پار بھی دھوم مچا دی، یووراج سنگھ، گلش گرور اور سنجے کپور بھی پشاور زلمی کے فین نکلے، انہوں نے پشاور زلمی کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا پی ایس ایل کا فائنل آفریدی کی ٹیم جیتے گی۔بھارتی اداکار گلشن گرور اور سنجے کپور بھی پشاور زلمی کے فین ہیں۔دونوں نے ٹیم کی فتح کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔ یووراج سنگھ نے کہا کہ جس ٹیم میں شاہد آفریدی ہو، پی ایس ایل کا ٹائٹل بھی اسی کو جیتنا چاہئے۔