گوجرانوالہ: کمشنر الیون نے عدلیہ الیون کو کرکٹ میچ میں شکست دیدی

Mar 05, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر گوجرانوالہ الیون اور عدلیہ الیون میں دوستانہ میچ کمشنر الیون نے جیت لیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق قریشی نے 80رنز بنائے ۔عدلیہ الیون کے سول جج محمد قمر نے 100رنز بنائے ‘ مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف ، ریجنل پولیس آفیسر محمد طاہر ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالناصر تھے۔سی پی او وقاص نذیر اور دیگر جوڈیشری ، انتظامیہ اور پولیس کے افسران بھی دوستانہ میچ سے محظوظ ہوتے رہے ‘عدلیہ الیون گوجرانوالہ کی طرف سے پہلے کھیلتے ہوئے 15اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنائے گئے، کمشنر الیون کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کی جنہوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے اوپننگ بیٹنگ کرتے ہوئے 15رنز بنائے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی ۔ سول جج قمر ضیا وڑائچ نے عدلیہ الیون کی قیادت کی ۔کمشنر الیون کی طرف سے فیصل وحید نے جارہانہ بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 106رنز بنائے جس میں 12چھکے شامل تھے ۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔ کمشنر الیون نے میچ دلچسپ مقابلے بعد آخری اوور کی پہلی بال پر چھکا لگا کر جیت لیا۔ 

مزیدخبریں