لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رات گئے قذافی سٹیڈیم اور دیگر ملحقہ علاقوں کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا اور پی ایس ایل فائنل میچ کے لئے شائقین کرکٹ کےلئے کئے جانے والے انتظامات کا2گھنٹے تک تفصیلی جائز ہ لیا- ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر کہا پوری قوم کی نظریں فائنل میچ پر ہیں اور میچ کو ہر صورت کامیاب کرائیں گے- شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں آنے کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی اور شائقین کو بہترین اور پرامن ماحول میں میچ دیکھنے کو ملے گا- تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے انتظامات کو خوب سے خوب تربنایا گیا ہے- انہوںنے کہا پارکنگ سے سٹیڈیم تک شائقین کرکٹ کو لے جانے کے لئے فری شٹل سروس چلے گی اور میچ کے اختتام پر بھی شائقین کرکٹ کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہےے- وزیراعلیٰ نے سٹیڈیم میں پانی کی فراہمی کے لئے موجود زنگ آلود واٹر ڈسپنسر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور زنگ آلود واٹر ڈسپنسر کو فوری طو ر پر تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا انتظامات ہر لحاظ سے معیاری ہونے چاہےے اور میں اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا- وزیراعلیٰ نے قذافی سٹیڈیم میں ٹائلٹس میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی ٹائلٹس میں صفائی کے انتظامات بہترین ہونے چاہےے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حکام خود موقع پر موجود رہیں- وزیراعلیٰ نے ایف سی کالج میں گاڑیوں کے لئے پارکنگ ایریا کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی پارکنگ میں ڈرائیورز کے لئے چائے اور پانی کا مناسب انتظام ہونا چاہےے- وزیراعلیٰ نے پارکنگ میں پبلک ایڈریس سسٹم کے نظام اور سٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کے لئے قائم کئے گئے کیبنز کا بھی معائنہ کیا- وزیراعلی نے ہدایت کی میچ کے لئے کئے تمام انتظامات اور سہولتوں کا مکمل آڈٹ کر کے کل صبح تک رپورٹ پیش کی جائے- قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے کئے جانےوالے اب تک کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکےا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے وزےراعظم محمد نوازشرےف اور وفاقی حکومت کی جانب سے فائنل مےچ کے سکیورٹی انتظامات کیلئے بھرپور تعاون پر وفاقی وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہا صوبہ پنجاب کی درخواست پر فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے پر وزےراعظم محمد نوازشرےف اور وفاقی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماﺅں کی جانب سے فائنل کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے بے بنیاد بیان کو مسترد کر تے ہوئے کہا فائنل میچ کیلئے 60 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن رہنماﺅں کا بیان حقائق کے منافی ہے اور میگا ایونٹ کے سکیورٹی انتظامات پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ اتنے بڑے ایونٹ کیلئے تقریباً 10 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں جو لاہو رجیسے بڑے شہر میں میگا ایونٹ کرانے کیلئے قطعاً زیادہ نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے سکےورٹی اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے پنجاب پولیس اور رینجرز کی اب تک کی گئی مشترکہ کارروائیوں پر اطمینان کا اظہارکےا۔ مزید برآں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں ہونا پورے پاکستان کا اعزاز اور پوری قوم کا انسداددہشت گردی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔ پرعزم اور بہادر پاکستانی قوم کے مضبوط جذبوں کو مٹھی بھر دہشت گرد شکست نہیں دے سکتے۔ فائنل کو کامیاب کرا کر پاکستانی قوم سفاک قاتلوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ارکان اسمبلی نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہو رمیں کرانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے شاندار اقدام قرار دیااور کہا وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی چوہدری محمد جعفر اقبال، سردار منصب علی ڈوگر، ندیم عباس ربیرہ اور رکن صوبائی اسمبلی طارق باجوہ شامل تھے۔ علاوہ ازیں محمد شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان غضنفرعلی خان نے بھی ملاقات کی، گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پی اےس اےل کا فائنل لاہور مےں کرانے کے فےصلے کا خےرمقدم کرتے ہےںاورآپ نے قوم کی امنگوں کے مطابق بہترےن فےصلہ کےا ہے۔ انہوں نے کہا آپ نے لاہور مےں فائنل کا انعقاد کا فےصلہ کر کے شائقےن کرکٹ کے دل جےت لئے ہےں۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا پی اےس اےل کا فائنل مےچ اےک قومی اےونٹ ہے اوراسے ہر لحاظ سے ےادگار بنائےں گے۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے دےگر صوبوں، آزاد کشمےر کےساتھ گلگت بلتستان کے طلباءو طالبات کو بھی مےچ دےکھنے کی دعوت دی ہے اور اس اقدام سے ےکجہتی، اتحاد اور اتفاق کا پےغام مزےد پھےلے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور انہوں نے اپنی قابلیت اور محنت سے دنیا میں بھی وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے۔
شہباز شریف
رات گئے بغیر پروٹوکول دورہ قذافی سٹیڈیم قومی ایونٹ یادگار بنائیں گے : شہبازشریف
Mar 05, 2017