لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ نرمل شاہ نے کراچی میں ترانہ دیکھ لو تم جان لو تم ریکارڈ کر لیا شاعر اور موسیقار عمران ساجن ہیں۔ نرمل شاہ نے بتایا کہ ویڈیو ریکارڈنگ اگلے ہفتے کراچی لاہور اور بہاولپور میں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترانہ 23 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی اور لاہور میں ہونے والے میوزیکل پروگراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہوں۔
نرمل شاہ نے ترانہ ”دیکھ لو تم جان لوتم“ ریکارڈ کر لیا ‘ویڈیو جلد بنائی جائیگی
Mar 05, 2017