لاہور (این این آئی) پاکستان سپر لیگ دیکھنے کیلئے دولہا شادی ملتوی کر کے اوچ شریف سے لاہور پہنچ گیا۔ کاشف کی شادی آج طے تھی اور کارڈ بھی تقسیم ہوچکے تھے۔ تاہم دولہے نے اپنی شادی ملتوی کر کے فائنل معرکے کا 12 ہزار روپے کا سب سے مہنگا ٹکٹ خرید لیا۔ دولہے کاشف نے اپنے سسرالیوں سے کہا کہ ملک میں کافی عرصے کے بعد کرکٹ بحال ہو رہی ہے شادی تو بعد میں بھی ہوسکتی ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد ہی شادی کروں گا۔
شادی/ ملتوی