ملتان : سابق چیف جسٹس جیلانی کے بھتیجے‘ حساس ادارے کے مغوی افسر کی نعش برآمد

Mar 05, 2017

ملتان (کرائم رپورٹر) گارڈن ٹا¶ن سے 2014ءمیں اغوا ہونے والا حساس ادارے کا افسر قتل کردیا گیا۔ پرانا شجاع آباد روڈ سے نعش برآمد ہو گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نعش قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تفصیل کے مطابق حساس ادارے کے انسپکٹر عمر مبین جیلانی کو 2014ءمیں تھانہ قطب پور کے علاقہ گارڈن ٹا¶ن سے اغوا کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مغوی انسپکٹر سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے تھے۔ پولیس مغوی کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی۔ گذشتہ روز پرانا شجاع آباد روڈ کاٹن ریسرچ سنٹر کے قریب سے مغوی افسر کی نعش برآمد ہوئی۔ جسم پر گولیوں و تشدد کے نشانات تھے۔ ذرائع کے مطابق مقتول افسر کے کپڑے خون سے آلودہ تھے اور قمیض پر داعش لکھا ہوا تھا۔ پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف پہلو¶ں پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ این این آئی کے مطابق مقتول افسر کے پا¶ں میں زنجیریں پڑی ہوئی تھیں۔انسپکٹر عمر امین جیلانی کی پوسٹ ماٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عمرمبین جیلانی کو 5 گولیاں ماری گئیں جن میں سے ایک سر میں، 2کمر پر،1 گولی دائیں بازو اور1 بائیں ٹانگ پر ماری گئی۔
مغوی افسر نعش

مزیدخبریں