بنوں (صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق آج بنوں میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی بنوں کے زیراہتمام آج سپورٹس کمپلکس میں شمولیتی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جلسہ عام کیلئے سراج الحق اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین آج بنوں آئیں گے۔ بنوں جلسہ کے بعد سراج الحق لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے جائیں گے۔