لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی کا 27واں سیشن کل دوپہر دو بجے شروع ہوگا جس کی صدارت سپیکر رانا محمد اقبال خان کریں گے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اجلاس کے دوران سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر 13فروری کو ہونے والے خود کش دھماکے کے پیش نظر رواں سیشن کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے شروع ہو گا
Mar 05, 2017