فو جی عدالتوں کے حق میں‘ لیکن اصلاحات ہونی چاہئیں : ڈاکٹر عاصم

Mar 05, 2017

کراچی (وقائع نگار) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس میں نیب کو دلائل کیلئے مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ملزم سعود حیدر جعفری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے نیب کو جبکہ ملزم اطہر حسین کے وکیل کو بریت کی درخواست پر دلائل دینے کیلئے مہلت دیدی گئی۔ بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ جلد اپنا نیوز چینل شروع کروں گا۔ جیل میں ہونے کی وجہ سے ٹی وی نہیں دیکھ پا رہا۔ ہسپتال بھی جیل سے کم نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حق میںہوں‘ لیکن انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی اصلاحات بھی ضروری ہیں۔

مزیدخبریں