واشنگٹن (آن لائن) امریکی نائب صدر مائیک پینس کا بھی ذاتی ای میل اکائونٹ استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اپنے ردعمل میں مائیک پینس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاستی قوانین کے مطابق کام کیا ہے۔ ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مائیک پینس ریاست انڈیانا کے گورنر کے طور پر حساس معاملات کے لئے اپنا نجی ای میل اکائونٹ استعمال کرتے رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہشت گرد حملوں کی صورت میں حکومتی ردعمل کے لئے بھی اپنا نجی ای میل اکائونٹ کا استعمال کیا۔ ادھر اپنے ردعمل میں نائب صدر کا کہنا تھا کہ ان کے معاملے کا ہلیری کلنٹن کے معاملے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
نائب امریکی صدر کے بھی ذاتی ای میل اکائونٹ کا معاملہ سامنے آگیا
Mar 05, 2017