اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے خبردار کیا ہے کہ چار ممالک نائیجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن میں قریب 1.4 ملین بچے قحط کی وجہ سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ جنوبی سوڈان میں قحط کا اعلان کر چکا ہے۔اقوام متحدہ کے اس ادارے کی جانب سے پیر 20 فروری کو بتایا گیا ہے کہ یمن میں 4 لاکھ 62 ہزار بچے خوراک کی شدید کمی سے دوچار ہیں جبکہ شمال مشرقی نائیجیریا میں بھی قریب ساڑھے 4لاکھ بچے بھوک سے متاثرہ ہیں۔
نائیجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن میں قحط لاکھوں بچے متاثر ہونگے : یونیسف
Mar 05, 2017