مسلسل نظربندی سے سےد علی گےلانی کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہےں، حرےت کانفرنس

Mar 05, 2017

سرےنگر(کے اےم اےس)مقبوضہ کشمےر مےں کل جماعتی حرےت کانفرنس نے کہا ہے کہ اس کے چےئرمےن سےد علی گےلانی کی مسلسل نظربندی کی وجہ سے ان کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہےں۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق کل جماعتی حرےت کانفرنس کے ترجمان اےاز اکبر نے سرےنگر سے جاری اےک بےان مےں کہا کہ سےد علی گےلانی گزشتہ 6 برس سے زائد عرصے سے گھر مےں نظربند ہےں۔ انہوں نے کہاکہ نظربندی کی وجہ سے جسمانی سرگرمےاں نہ کرسکنے کے باعث بزرگ رہنما کی صحت کی صورتحال مزےد پےچےدہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سےد علی گےلانی کی رہائشگاہ مسلسل نگرانی مےں ہے اوراس کے نزدےک کئی مقامات پر سی سی ٹی وی کےمرے نصب کئے گئے ہےں۔ انہوں نے بھارت پر زوردےا کہ وہ اپنی کشمےر پالےسی پر جس سے نہ کشمےر کی متنازعہ حےثےت پر کوئی فرق پڑا ہے اور نہ ہی کشمےری عوام جدوجہد آزادی سے دستبردار ہوئے ہےں،نظرثانی کرے۔

مزیدخبریں