افسروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے جامع تربیتی پروگرام وضع کر لیا گیا‘ قمر زمان

Mar 05, 2017

اسلام آباد (نامہ نگار)چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس میں نیب ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی آفسران کے حوالے سے ٹرینرز کی تربیت کیلئے دوہفتے تک جاری تربیتی ورکشاپ کا جائزہ لیا گیا ،تربیت پانے والے افسران اپنے متلعقہ علاقائی بیوروز میں افسران و اہلکاروں کو تربیت فراہم کریں گے، تفصےلات کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہاکہ نیب اپنے افسران اور سٹاف کی تربیت کو اولین ترجیح دے رہا ہے، نیب افسران اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کےلئے 2017ءکےلئے جامع تربیتی پروگرام وضع کیا گیا ہے۔ اجلاس میںنیب کے انوسٹی گیشن آفیسران اور پراسیکیوٹرز کے لئے 2016 ءمیںمنعقد کئے جانے والے اور 2017 ءکیلئے مجوزہ تربیت، استعداد کار میں اضافہ اور ریفرشر کورسز کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ 2017ءکےلئے ٹریننگ منصوبے پر من وعن عمل کریں جو کہ تفتیشی افسران کی استعداد کارمیں اضافہ کےلئے اہم پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی کا نظام متعارف کرایا گیا اور میرٹ پر 104 تحقیقاتی افسران بھرتی کئے گئے، اس کے علاوہ بہتر کیرئیر پلاننگ کیلئے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرایا گیا اور مقامی اور غیر ملکی شراکت دار اداروں کی مدد سے استعداد سازی کیلئے ریفریشر اور تربیتی کورسز منعقد کرائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ تربیتی عمل نیب کے افسران اور عملے کی کارکردگی کو موثر بنانے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔نیب نے راولپنڈی بیورو میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹس کے تجزیے کی سہولت موجود ہے تاکہ نیب افسران اس فرانزک لیبارٹری کی سہولت سے استفادہ کرکے قواعد کے مطابق مقررہ وقت پر مقدمات نمٹائیں۔

مزیدخبریں