راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے فوکل پرسن اور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر شیخ احسن الدین ایڈووکیٹنے اٹک کے سینئر صحافی محمد اکبر یوسف زئی کی وفات پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی علمی، ادبی، صحافتی، سیاسی و سماجی اور مذہبی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ محمد اکبر یوسف زئی کہنہ مشق شاعر، ادیب اور صحافی تھے جنہوں نے طالب علم رہنما کی حیثیت سے ایوبی آمریت کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا۔ وہ مختلف آمرانہ ادوار میں عوام کی توانا آواز تھے جنہوں نے صحافت کے میدان کے علاوہ مرکزی سیرت کمیٹی کے پلیٹ فارم سے بھی گرانقدر خدمات انجام دیں۔
محمد اکبر یوسف زئی نے گرانقدر ادبی، صحافتی، سیاسی اور مذہبی خدمات انجام دیں: شیخ احسن ایڈووکیٹ
Mar 05, 2017