پشاور(بیورورپورٹ)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بڈھ بیرائیربیس پشاورحملہ کی گرفتارسہولت کارخاتون کی درخواست ضمانت مستردکردی ہے خصوصی عدالت کے جج طارق یوسفزئی نے درخواست کی سماعت کی، استعاثہ کے مطابق ملزمہ زری زادگئی پرالزام عائدہے کہ 13ستمبر2015کوپشاورکے بڈھ بیر میںواقع پاکستان ائیرفورس کے ائیربیس پردہشت گردانہ حملہ کیاتھاجس میںایک آرمی کیپٹن سمیت19افرادجاںبحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے تھے حملہ کے بعدپولیس نے تحقیقات کے دوران معلوم کیاکہ دہشت گردوںکوملزمہ زری زادگئی کی گھرمیںپناہ دی گئی تھی اوروہ اس حملہ کی سہولت کارہیںجس کوگرفتارکرنے کے بعدسی ٹی ڈی نے ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ324,302اوردہشت گردی کے دفعہ7اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کردیاتھااستعاثہ کے مطابق گرفتارسہولت کارخاتون نے تفتیش کے بعداقبال جرم بھی کرلیاہے جس کے بعدانہوںنے فاضل عدالت میںضمانت پررہائی کی درخواست دی تھی جس پرگذشتہ روزسماعت کرتے ہوئے فاضل عدالت نے خارج کردی۔
بڈھ بیرائیربیس پشاورحملہ کی گرفتار سہولت کارخاتون کی درخواست ضمانت مسترد
Mar 05, 2017