شبقدر:موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، محمد جان گگیانی ایڈووکیٹ جاں بحق، بھانجا زخمی

چارسدہ (نامہ نگا ر) شبقدر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی موٹرکار پر فائرنگ کے نتیجے میں ممتاز قانون دان و سا بق بار صدر ، قومی وطن پارٹی کے رہنماءاور قوم پرست رہنمامحمد جان گگےانی ایڈوکیٹ جاں بحق اور بھانجا زخمی ہوگیا جبکہ دو وکلاءمحفوظ رہے۔سی ٹی ڈی تھا نہ مردان مےں اےف آئی آر در ج کر لی گئی ،قومی وطن پارٹی، چا رسدہ اور تنگی با ر کے وکلاءنے واقعے کی مذمت کر تے ہو ئے آج (اتوار کو) سوگ منانے کا اعلان کیا، واقعہ کے بعد وکلاءنے عدا لتو ں کا با ئیکاٹ کر کے انہیں فراہم کر نے کا مطا لبہ کےا ،واقعات کے مطابق ضلع چارسدہ کے ممتاز قانون دان شبقدر بار کے سابق صدر اور قومی وطن پارٹی کے رہنما محمد جان گگےانی ایڈوکیٹ اپنے بھانجے رحم شاہ ایڈوکیٹ کے ہمراہ گاڑی میں حسب معمول شبقدر کچہری واقع حاجی ز ئی جارہے تھے کہ کچہری سے چند سوگز دور
میاں قلعہ موڑ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا بھانجا زخمی ہو گئے، موقع پر موجود لوگوں نے دونوں کو ایل آر ایچ منتقل کردیاجہاں محمد جان گگےانی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگئے، ان کے ساتھ گاڑی میں موجود دواوروکلاءبال بال بچ گئے۔ واقعہ اطلاع ملتے ہی شبقدر پولےس نے جا ئے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کو گھےر ے مےں لے کر سر چ آپر ےشن شر وع کردیا اور عدالتو ں سمےت دےگر اہم اداروں کی سےکو رٹی سخت کردی، شبقد ر پو لےس کے مطابق واقعے کی ر پو رٹ مجروح رحم شا ہ اےڈو کےٹ کی طر ف سے سی ٹی ڈی تھانہ مردان مےں نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 302/324/7ATA کے تحت درج کی گئی،قومی وطن پارٹی کے رہنماءاور ممتاز قانون دان محمد جان گگےانی کے بہیمانہ قتل پر قومی وطن پارٹی نے اےک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردیں ۔قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شےرپاﺅ،سےنئر وزےر سکندر حےات خان شےرپاﺅ اور پارٹی کے مرکزی ،صوبائی عہدےداروں اور ممبران پارلیمنٹ نے واقعہ کی شدےد الفاظ میں مذمت کی اور اس واقعہ کی فوری تحقےقات کا مطالبہ کرتے ہوئے محمد جان گگےانی کی قانونی،سےاسی اور عوامی خدمات کو خراج تحسےن پیش کیا اور کہا کہ مرحوم پارٹی کاعظےم اثاثہ تھے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائےں گی۔قومی وطن پارٹی کے رہنماﺅں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے۔ جاں بحق محمد جان گگےانی ایڈوکیٹ نہایت ملنسار اور عوام دوست سیاست دان اور وکیل تھے۔ انہوں نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر شبقدر کے عوام کی بے لوث خدمت کی۔ ہر فورم پران کے حق کیلئے آواز اٹھائی۔شبقدر کو تحصیل کادرجہ دلانے میں اہم کرداراداکیا۔وکلاءبرادری کےلئے بے پناہ جدوجہد کی۔ ان کے قتل سے شبقدر کی سیاست میں جو خلاءپیداہواوہ کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے صحافیوں کے ساتھ تعاون کیاور صحافیوں کے مسائل ہر فورم پر اٹھائے۔مرحوم پشتوادب وتاریخ پر مشتمل ایک کتاب کامصنف بھی تھے۔محمد جان اےڈ و کےٹ نے کرا چی سے قا نو ن کی ڈگر ی حا صل کر نے کے بعد 1987 مےں شبقد ر با ر مےں پر ےکٹس شر وع کیا اور و کا لت کے سا تھ ساتھ سےاسی وفلا حی کامو ں مےں بھی بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لےتا رہا اور شبقد ر کو تحصےل کا در جہ دےنے مےں اہم کر دار ادا کےا ہے 1987مےں پختو نحواہ ملی عو امی پا رٹی مےں شا مل ہو کر صو با ئی نا ئب صدر رہا 1988مےں شبقد ر بار کا صدر منتخب ہو ا اور 1988کے انتخابات مےں صو با ئی حلقہ پی کے 21 پر پی اےم اے پی کا امےد وار رہا 1989مےں اے اےن پی مےں شمو لےت احتےا ر کر کے پا ر ٹی کے ضلع نا ئب صدر مقر ر ہو ئے اور 2005مےں قو می و طن پا ر ٹی مےں شمو لےت اختےا ر کر کے صو با ئی نا ئب صدر بھی رہ چکے ہےں محمد جان گگےانی اےڈ و کےٹ فلا حی کامو ں مےں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لےتے ر ہے اور شبقد ر کی سطح پر سٹےزن اےکشن فو ر م SAF بناکر ان کے پلےٹ فارم سے شبقدر کے تر قی کے لئے کا م کر تے رہے علاوہ از 2016 مےں ما دری زبان کے عا لمی دن کے مو قع پر پختا نہ پختونحواہ تنظےم بنا ئی،وہ شبقد ر ےو نےن آف جر نلسٹں کا لےگل اےڈوائز ر بھی تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...