اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ائر ےونےورسٹی مےں سال 2017 کے سٹوڈنٹس وےک کی اختتامی تقرےب کا انعقاد کےا گےا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر، ائر وائس مارشل (ر) فائز امےر تھے۔ تقرےب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد طلباءنے قومی ترانہ پےش کےا۔ اپنے خطاب مےں وائس چانسلر، ائر وائس مارشل (ر) فائز امےر نے کہا کے آج اس سال کے سٹوڈنٹس وےک کا اختتام ہو رہا ہے جس مےں ہفتہ بھر مےں ہونے والے مختلف مقابلوں مےںجےتنے والے طلباءکی خوشی دےدنی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صحتمند غےر نصابی سرگرمےاں ائر ےونےورسٹی کے کلچر کا خاصہ ہےں جن کی بدولت طلباءکی کردار سازی پہ بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائر ےونےورسٹی مےں طلباءکو تعلےم، کھےل کود اور اخلاقی پرورش کا متوازن ماحول مےسر کےا جاتا ہے۔ وائس چانسلر، ائر وائس مارشل (ر) فائز امےر اور سےنئر ڈےن پروفےسر ڈاکٹر ظفراللہ قرےشی نے آخر مےںکامےابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات مےں انفرادی گولڈو سلورمےڈلز اور مجموعی طور پر کامےابی حاصل کرنے والے تعلےمی شعبہ جات مےں ٹرافےاں تقسےم کی۔