سینیٹ الیکشن میں روپیہ جیت گیا‘ جمہوریت ہارگئی: ارشدتقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نظریہ پا کستان تحریک کے بانی و چیئرمین محمد ارشدتقی نے سینیٹ کے الیکشن میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کے استعمال کو جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ قراردیا ہے۔ ارشد تقی نے کہا ہے کہ بلوچستان‘ فاٹا‘ کے پی کے اور سندھ میں جس بڑے پیمانے پر ہارس ٹریڈنگ کرکے ایم پی ایز کے ووٹ خریدے گئے اس کی پہلے ماضی میں نظیر نہیں ملتی تاہم پچھلے ادوار میں بھی ووٹوں کی خریداری کا بازار لگتا رہا ہے‘ مگر اس بار حد پار کردی گئیں۔ سینٹ کے الیکشن میں روپیہ جیت گیا‘ جمہوریت ہارگئی۔ سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لیکر ووٹوں کی خرید و فروخت میں ملوث سیاسی اور ارب پتی لوگوں کا محاسبہ کرنا ہوگا‘ کیونکہ روپے کی طاقت سے سینیٹر بننے والے ملک و قوم کی خدمت نہیں اپنا کالا دھن سفید کرنے اور مفادات کی سیاست کرنے کے سوا کچھ نہیں کرینگے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو قوم کا جمہوریت جمہوری اداروں اور عدلیہ پرسے اعتماد اٹھ جائے گا جو کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن