انور لعل ڈین اور کرشنا کولہی کا انتخاب اقلیتوں سے محبت کا ثبوت ہے‘ پیپلز پارٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ سندھ کے صوبائی عہدیداران ڈاکٹر لعل چند اکرانی‘ پونجو مل بھیل اور انتھنی نوید نے مشترکہ بیان میں سندھ میں سینٹ الیکشن میں تاریخی کامیابی پر چیئرمین بلاول بھٹو‘ آصف علی زرداری‘ فریال تالپور‘ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور تمام جیالوں کو مبارکباد دی اور قیادت کی اعلیٰ حکمت عملی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اپنے بیان میں کہاکہ نومنتخب اقلیتی سینیٹر انور لعل ڈین اور کرشنا کولہی کا منتخب ہونا اقلیتوں سے پاکستان پیپلز پارٹی سے کی محبت کا واضح ثبوت ہے۔ نومنتخب ممبران سینیٹ شہید بابا اور شہد رانی کا مشن قائد بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن