اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے عمل درآمد اور قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کے الگ الگ اجلاس آج ہونگے۔ صدارت کمیٹی کے کنوینر رانا افضل حسین کریں گے۔ اجلاس میں وزارت توانائی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے آڈٹ اعتراضات 1999ئ، 2000ئ، 2001ئ، 2004-05ءپرغور کیا جائے گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کا دو روزہ اجلاس آج پیرکو پارلیمنٹ ہاﺅس کے کمیٹی روم میں شروع ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد حیات خان کریں گے۔ قائمہ کمیٹیوں برائے داخلہ اور قائمہ کمیٹی قواعد و استحقاق کے اجلاس بھی آج ہونگے۔
اجلاس