کوئٹہ ( بیورو رپورٹ) اے این ایف نے کچلاک میں کارروائی کر کے 553کلو گرام چرس برآمد اور ملزم کو گرفتار کرلیا، اے اےن اےف کوئٹہ نے کوئٹہ کچلاک روڈ پر ایک کار کو قبضے میں لے کر اس میں چھپائی گئی 180 کلوگرام چرس برآمد کر لی اور حافظ آباد کے رہائشی شفاعت علی نامی سمگلر کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر قلعہ عبداللہ کے علاقے میں واقع ایک غیر آباد مقام سے مزید 373 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت اے این ایف تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
553کلو چرس برآمد
کچلاک: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی منشیات کا سمگلر گرفتار‘ 553 کلو چرس برآمد
Mar 05, 2018