;پیپلز پارٹی آج بھی بھٹو شہید کے نظریہ اور مشن پر عمل پیرا ہے: سعید غنی

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنماءسعید غنی نے پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ غریب کا بھٹو آج بھی زندہ ہے جس کی مثال تھر سے تعلق رکھنے والی کیشو بائی اور کراچی سے تعلق رکھنے والے انور لال ڈین کا سینیٹر منتخب ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں پیپلز پارٹی آج بھی اس مشن اور نظریہ کو تھامے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے جس کیلئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
مگر کبھی ملک اور عوام کا سودا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے نامزد امیدواروں کو سندھ میں تعدادسے زیادہ ووٹ ملنااس بات کی نوید ہے کہ پی پی پی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تو کچھ جماعتیں ایسی بھی ہے جنہوں نے کبھی جمہوری نظام دیکھاتک نہیں اور دوسری اپنے ہی منتخب کردہ سینیٹر کو ووٹ دینے کیلئے پارلیمنٹ تک نہیں جاسکی تو غریب کا دکھ درد دور کرنے کیلئے کس طرح اس کو گلے سے لگا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے نوجوان لیڈر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں پر اس سال ہونے والے الیکشن میں پی پی پی پورے پاکستان سے کلین سوئپ کرے گی۔
سعید غنی

ای پیپر دی نیشن