بیانگ یانگ (نیٹ نیوز )سرمایہ اولمپکس کے باعث جنوبی کوریا میں یہ مشقیں ملتوی کردی گئی تھیںشمالی کوریا نے تنبیہ کی ہے اگر امریکہ نے آئندہ ماہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجیں مشقیں شروع کیں تو پیانگ یانگ امریکہ کے خلاف جوابی اقدام کرے گاجس کی وجہ سے دونوں کوریائی ملکوں کے درمیان حال ہی میں تعلقات کو بہتر کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک کے موقع پر امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقیں ملتوی کر دی گئی تھیں اور اب یہ متوطع طور پراپریل کے اوائل میں شروع ہو سکتی ہیں۔ جنوبی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی یونہاپ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کے مشیر سلامتی نے رواں ہفتے کہا تھا کہ مشترکہ فوجی مشقیں اپریل ہیں۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے سی این اے نے ہفتہ کو اپنے تبصرے میں کہا کہ اگر امریکہ ڈی پی آر کے (ڈیموکریٹک پیپلزریپبلک آف کوریا ) یعنی شمالی کوریا پر تعزیرات کو برقرار رکھتے ہوئے فوجی مشقیں شروع کرتا ہے تو ڈی پی آر کے اپنے طریقے سے امریکہ کے اقدام کا جواب دے گا، اور اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔
امریکہ نے 23 فروری کو اعلان کیا تھا کہ وہ پیانگ یانگ کو جوہری اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام کو ترک کرنے پر مجبور کرنے کے لئے سخت ترین تعزیرات عائد کر رہا ہے۔