مقبوضہ کشمیر: بھارتی اہلکار اپنی بچھائی بارودی سرنگ پھٹنے سے زخمی، حاجن میں حالات معمول پر آگئے

پونچھ/ سرینگر (اے این این/ کے پی آئی) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کا ایک اور اہلکار اپنی ہی بچھائی بارودی سرنگ پھٹنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حاجن میں پانچ روز بعد معمولات زندگی بحال ،دکانیں، بازار کھل گئے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور معطل۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے کھڑی کرماڑہ سیکٹر میں فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ فوجی اہلکار بارودی سرنگ پھٹنے سے زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کی شناخت نائیک اے نلیش کے طور پر ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دریں اثناء حاجن میں دو نوجوانوں کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت کے بعد چار روز تک علاقے میں ہڑتال رہنے کے بعد پانچویں روز معمولات زندگی بحال بحال ہو گئے ہیں ۔ ہڑتال اور احتجاج کے باعث علاقے میں کھانے پینے کی چیزوں کی قلت پیدا ہو گئی تھی۔ گزشتہ روز حاجن اور گر دو نواح میں کاروباری اور تجارتی ادارے کھل گئے اور کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں ، لوگوں نے کھل کر خریداری کی تاہم سڑکوں پر ٹریفک کم رہا۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند رہی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے کٹھوعہ کی معصوم آصفہ کے اغواء اور جنسی زیادتی کی شکار ہونے کے بعد اس کے سفاکانہ قتل پر کی گئی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام کو اس ٹھوس حقیقت کے حوالے سے کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہوسکتا کہ یہاں کی حکومت کا کنٹرول ناگپور سے ہی چلایا جا جا رہا ہے۔ غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں ڈاکٹر محمد قاسم فکتو اور محمد شفیع شریعتی کو سینٹرل جیل سرینگر سے جموں خطے کی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک 75سالہ شخص سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...