ایبٹ آباد (صباح نیوز) پاکستان کی ننھی کوہ پیما نے ملک کا نام روشن کردیا۔ 9 سالہ سیلینا خواجہ نے پانچ ہزار سات سو فٹ بلند چوٹی سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی سیلینا نے ہنزہ میں واقع قز سر چوٹی سر کی ہے جو 5675 میٹر بلند ہے۔ اس کامیابی میں سیلینا کی مدد اس کے والد نے کی جن کا کہنا ہے سیلینا اس سال مزید چوٹیاں سر کرے گی اور اگلے سال مانٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔ پاکستان کا فخر بننے والی ننھی سیلینا کہتی ہے حوصلہ بلند ہو تو کوئی چیز مشکل نہیں۔ میرا سب بچوں کو پیغام ہے کہ عزم بلند رکھیں، خوب محنت کریں اور اپنی منزل کو پالیں۔ سلینیا کی کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین بھی اسے مبارک باد دے رہے ہیں۔
ننھی کوہ پیما