سبی(نامہ نگار+اے پی پی + این این آئی )صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ موجودہ عہد ماضی کے مقابلوں میں کہیں تیزرفتار تبدیلیوں کی زد میں ہے اور بلوچستان ان تبدیلیوں کا محور بنا ہوا ہے، ہمارے عہد میں تاریخ کے دھارے میں دنیا کے مختلف خطوں کو باہم ملانے کے لیے پاکستان کے صوبے بلوچستان کا انتخاب سی پیک کے ذریعے کیا گیا ہے ،بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل اور فنون کے شعبوں کے لیے تیار کرنا ہوگا ،تاکہ سی پیک سے استعفادہ کیا جاسکے ۔یہ بات انہوں نے اتوار کو گورنر ہاؤس سبی میں بلدیاتی کنونشن اور سبی میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،صوبائی وزیر بلدیات میر غلام دستگیر بادینی ،صوبائی وزیر امور حیوانات سید آغامحمد رضا سمیت صوبہ بھر سے بلدیاتی نمائندوں قبائلی معتبرین و عمائدین مو جود تھے ۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے مکمل طور پر سنجیدہ ہے ،اور اس ضمن میں بلوچستان میں سی پیک کے سلسلے میں چلنے والے منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے وفاقی حکومت سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے تھر کول پاور پروجیکٹ کو بھی جلد تکمیل تک پہنچایا جائے گا چند ماہ میں تھر کول پاور پروجیکٹ سے بجلی کی پروڈکشن کا آغاز ہوجائے گا جبکہ ملک بھر سے اندھیروں کے خاتمہ کو آنے والے چار یا پھر پانچ ماہ میں مکمل طور پر ختم کرکے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے بارے میں چند حلقے منفی و بے بنیادپروپگینڈہ کررہے ہیں لیکن عوام ایسے افراد کی باتوں پر کان نہ دھریں،انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں لائی گئی اور نہ ہی وفاقی حکومت اس قسم کا کوئی ارادہ رکھتی ہے بلکہ حکومت سی پیک سے منصوب تمام منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانا اپنا ذمہ داری سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ یقیناًدنیا کے مختلف خطوں کو آپس میں باہم ملانے میں پل کا کردار ادا کریگا ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور جمہوریت بلدیاتی اداروں کے بغیر نامکمل ہے میں بلوچستان حکومت کو مبارکباد پیش کرتاہوں کہ بلوچستان حکومت نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود ملک میں سب سے پہلے بلدیاتی الیکشن کرواکر مثال قائم کی ۔انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں یقیناًہمارے آباؤ اجداد کی نشانی ہے جس کا عظیم بلوچ جرنیل چاکراعظم کے دور میں آغاز ہوا سالانہ تاریخی میلہ ہرسال دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ترقی کرتا رہے گا،اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات میر غلام دستگیر بادینی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے صوبہ بھر کے بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل کے بارئے میں آگاہ کیا ،جبکہ ضلع چیئرمین ملک قائم الدین دہپال اور میونسپل کمیٹی چیئرمین سردارزادہ ڈومکی نے علاقائی مسائل پیش کئے۔صدر پا کستان ممنون حسین سید نے کہا ہے کہ قا ئد اعظم محمد علی جنا ح نے تا ریخ کی بے مثا ل لڑا ئی لڑ کر ہمیں ایک عظیم ملک دیا جب کہ بلو چوں کے عظیم جنریل سر دار چا کر خان رند نے 16ویں صدی میں سبی میلے کا آغا ز جر گہ کی صو رت میں کیا سبی میلہ بلا شبہ بلو چستان کی ایک ایسا میلہ ہے جو کہ ایک سال بعد لو گوں کو مل بیٹھنے کا مو قع فرا ہم کر تا ہے۔ صدر پا کستان نے کہا کہ بلو چستان کے عوام دلیر زندہ دل بہا در اور محنت کش لو گ ہیں انھوں نے کہا کہ وفا قی حکو مت بلو چستان پر بھر پور تو جہ دے رہی ہے آئندہ آنے وا لے دور میں بلو چستان میں ترقی کی را ہیں ہموار ہو ں گی۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول پا ور پلا نٹ کے منصو بے سے ملک میں بجلی کی پیدا وار شروع ہوتے ہی مزید بجلی سستی ہو جا ئے گی مو جودہ حکو مت کی یہی کو شش ہے کہ عوام کو زیا دہ سے زیا دہ سہو لت فرا ہم کر رہی ہے صدر پا کستان نے کہا کہ جر منی جیسے ترقی یا فتہ ملک میں کو ئلے سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے بلو چستان میں نا یا ب قسم کے کو ئلے کی کا نیں ہیں مستقبل قریب میں کو ئلے سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دی جا ئے گی ایل ایم جی گیس جیسے منصو بوں پر بھی وفا قی حکو مت خصو صی توجہ دے کر عوام کو جلد ریلیف فرا ہم کرے گی۔
صدر ممنون حسین
گوادرپورٹ دنیاکو ملانے والے پل کا کردارادا کرے گی: صدرمنمنون
Mar 05, 2018