واشنگٹن (آن لائن) سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے صدارتی انتخاب لڑنے سے انکارکردیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے کہا کہ وہ نوجوانوں کیلئے کام کر رہی ہیں، نوجوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر امریکی صدر بننے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں، وہ اوباما فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمت اور عوامی میل جول کی مصروفیات جاری رکھیں گی۔