نگران حکومتوں کے قیام اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت جاری‘ خورشید شاہ کا شاہ محمود سے رابطہ

اسلام آباد(آئی این پی)اپوزیشن جماعتوں نے نگران حکومت کے قیام کیلئے مشاور ت تیز کر دی ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان و دیگر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر سے وقت مانگ لیا ہے ۔اتوار کو ترجمان تحریک انصاف کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا۔خورشید شاہ نے نگران وزیر اعظم کی تقرری کے حوالے سے رائے مانگی ہے۔ ترجمان کے مطابق تحریک انصاف نے نگران حکومتوں کے قیام کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں قیادت نے مرکز اور چاروں صوبوں میں نگران حکومتوں کے قیام میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف جلد نگران وزیر اعظم اور چاروں صوبوں کیلئے نگران وزرائے اعلیٰ کے نام تجویز کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...