مکرمی! میں نے آج سے ایک سال قبل لاہور کی ہائوسنگ سوسائٹی فارمناٹس ہائوسنگ سکیم میں 10 مرلہ کا پلاٹ لیا۔ پلاٹ کی پوری قیمت ادا کر چکا ہوں لیکن مجھے ابھی تک نہ تو میری رقم واپس ملی ہے اور نہ ہی پلاٹ ملا ہے۔ معلوم ہوا کہ سوسائٹی کے مالک نے فراڈ کیا ہے۔ لاہور نیب کے زیر حراست ہے اس کا نام ظہور احمد وٹو تھا۔ نیب کے لاہور آفس کے کمرہ نمبر 2 میں اس پلاٹ سے متعلق تمام کاغذات وہاں دے کر آیا۔ انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کو 20 دن کے اندر چیک مل جائے گا۔ اس کے بعد دو دفعہ نیب لاہور کے آفس گیا ہوں۔ انہوں نے مجھے ایک آدمی کا نمبر دیا جو کہ اس سوسائٹی کو ڈیل کرتا ہے۔ جناب میں اس دن سے لے کر آج تک اس بندے کو جس کا نام سردار منظور ہے برابر فون کر رہا ہوں۔ وہ فون نہیں اٹھاتا ہے اور نہ نیب کے لاہور آفس کا فون کوئی اٹینڈ کرتا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دو دفعہ درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ غریب آدمی ہوں۔ بیٹی کی شادی ہے پیسوں کی اشد ضرورت ہے براہ کرم راولپنڈی نیب کے ڈائریکٹر جنرل سے میرا چیک دیں۔ (چودھری محمد حفیظ مکان نمبر R-2 77 واپڈا ٹائون لاہور)
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے داد رسی کی اپیل
Mar 05, 2018