پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آئے روزاضافہ

مکر می! موجودہ حکومت کے سوا تین ماہ رہ گئے ہیں لیکن گزشتہ کئی مہینوں سے لگاتار ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر مہنگائی کا ناروا بوجھ ڈال رہی ہے۔ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ سے لوگوں کے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن عوام کے ووٹوں کی طاقت سے آنے والی جمہوری حکومت کو اپنے غریب متاثرہ عوام کا ذرا بھی احساس نہیں۔ وزیراعظم اور نئے مشیر خزانہ سے دست بستہ عرض ہے کہ اس بار پٹرول مٹی کا تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے تاکہ مہنگائی میں پسی عوام کو کچھ تو ریلیف ملے۔(عارف حیات۔ سانگلہ ہل)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...