مسلم لیگ ن مردہ گھوڑا‘ اسی لئے پوسٹ مارٹم کی باتیں کررہی ہے: چودھری سرور

لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و نومنتخب سینیٹر چوہدری محمد سرورنے (ن) لیگ کو سیاسی مردہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس لیے مسلم لیگ ن اپنے پوسٹ مارٹم کی باتیں کر رہی ہے‘ ہم 2018میں مسلم لیگ (ن) کے شیر کو بھی گرائیں گے اور اس کا بھی پوسٹ مارٹم بھی کر یں گے‘ ہمیں ضمیر اور جمہوری سوچ رکھنے والے ارکان نے ووٹ دیا، ہارس ٹریڈ نگ اور کسی قسم کی کر پشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ آنیوالے انتخابات میں تحریک انصاف مسلم لیگ ن کو سرپرائز دے گی اور پنجاب سمیت پورے ملک میں حکومت بنائیں گے‘ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کیلئے پارٹی کور کمیٹی فیصلہ کرے گی‘ میاں محمودالرشید‘ علیم خان‘ شفقت محمود‘ میاں اسلم اقبال‘ سبطین خان‘ مر کزی سیکرٹری پبلسٹی وسیم چوہدری سمیت دیگر کے ہمراہ منتخب ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ چوہدری محمد سرورنے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں میری کامیابی تحریک انصاف‘ جمہوریت اور حق سچ کی فتح ہے مسلم لیگ ن والے اپنے ارکان سے ووٹ لینے کیلئے حلف لینے کیساتھ ساتھ ان پر دبائو سمیت دیگر آپشنز استعمال کرتی رہی ہے مگر وہ اپنے تمام عزائم کے باوجود شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے پنجاب میں11نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے مگر میری کامیابی کے بعد (ن) لیگ میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔
چودھری سرور

ای پیپر دی نیشن