شیخوپورہ ، مریدکے + فیروز والا + شرقپور شریف (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگاران) وفاقی وزےر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنوےر حسین نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامےابی جمہورےت عوام اور پاکستان کی کامےابی ہے سازشی عناصر ایک بار پھر منہ کے بل گرے ہیں۔ ہماری کامےابی نواز شرےف کی قےادت پر غےر متزلزل اعتماد کا مظہر ہے طو طا فال نکالنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) سنگل لارجسٹ پارٹی بن کر سامنے آئی ہے انشا اللہ سینٹ کا چیئرمین بھی مسلم لیگ(ن) کا ہو گا آج سازشی عنا صر ہار گئے جو کہتے تھے سینیٹ الیکشن نہیں ہو نگے آج وہ کہا ں ہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی پورے ملک میں شےر دھاڑے گا مرکز اور صوبوں میں ہماری حکومت ہو گی ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کرتے رہیں گے ہم نے اپنے دور اقتدار میںملک سے اندھےر ے ختم ہو ئے ، توانائی اور گیس کے بد ترین بحران حل ہوا ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا ملک میں مو ٹر وےز ، ہائی وےز کے جال بچھانے کے ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے اور لو ڈشےڈنگ کے خاتمے کے لئے توانا ئی کے بڑ ے منصوبے مکمل کئے کراچی اور فا ٹامیں امن بحال کیا اور آج الحمداللہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قےادت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے الزامات ، انتشار اور خلفشار کی سےاست کرنے والے قوم سے جھوٹ بولتے رہے اور ہم نے ملک وقوم کی خدمت کا اپنا اےجنڈہ پورا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 132کے قصبہ نین سکھ میں مختلف ترقےاتی کا موں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے جلسے سے خطاب اور ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا امیدوار پی پی 165میا ں عبدالرﺅف ، میڈ ےا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، عقیل احمد بھٹی ،چیئر مین ےوسی فیض پورخورد ملک ظہیر احمد ، لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، چودھری شہباز مرحبا والے ، ملک ندیم محمود چوہان سمےت دےگر نے بھی جلسے سے خطاب کیا وفاقی وزےر رانا تنوےر حسین نے کہا کہ 2013سے 2018تک جتنے تعمےر وترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے کام ہو ئے ا س کی نظےر ملکی تاریخ میں کہیں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی۔
رانا تنویر