میرٹھ (آئی این پی) بھارت میں سہیلیوں نے آپس میں شادی کا اعلان کردیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع میرٹھ میں گھر سے غائب 2لڑکیوں نے واپس آکر شادی کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ دونوں لڑکیوں کے اہل خانہ نے اس شادی کی زبردست مخالفت کی۔ پولیس کے مطابق لساڑی گیٹ علاقے کے سمر گارڈن میں رہنے والی دونوں لڑکیاں پڑوسی ہیں او ر بچپن سے ہی ان کے درمیان گہری دوستی ہے۔ گزشتہ روز دونوں لڑکیاں گھر سے فرار ہوگئی تھیں ۔ ان کی گمشدگی کی اطلاع پولیس سٹیشن میں درج نہیں کرائی گئی بلکہ ان کے گھروالوں نے لڑکیوں کی تلاش شروع کردی تاہم دونوں لڑکیاں گھرواپس آگئیں ۔ دونوں اپنے گھروالوں سے ضد کرنے لگیں کہ وہ آپس میں شادی کرینگی جس پر دونوں کے اہل خانہ نے اس شادی پر اعتراض کیا اور منع کرنے پر لڑکیوں نے خود کشی کرنے کی دھمکی دے دی۔تاہم علاقے کے لوگوں نے سمجھا بجھا کر دونوں کو مطمئن کیا۔
بھارت‘ سہیلیاں
بھارت میں2سہیلیوں کا آپس میں شادی کرنے کا اعلان ،نیا تنازعہ شروع
Mar 05, 2018