لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدرمیاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ سینٹ کے حالیہ انتخاب میں بھرپور کامیابی پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئندہ عام انتخاب میں پیپلز پارٹی کم بیک کرے گی اور بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔ سینٹ میں اس بار بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین آئے گا۔ سندھ میں 10 اور کے پی کے میں 2 سینٹ کی سیٹیں حاصل کرکے قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے اس طرح پنجاب میں شہزاد علی خان نے 32 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 8 اراکین اسمبلی ہیں۔