سابق آئی جی پنجاب کے بیٹے نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پرمسافر کے منہ پر دھواں پھینک دیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر سابق آئی جی پنجاب کے بیٹے نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پرمسافر کے منہ پر دھواں پھینک دیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیااے ا یس ایف اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام جائے وقوعہ پہنچ گئے عدیل خان سکنہ کوئٹہ نے حکام کو درخواست دی کہ میں پرواز نمبرTK - 710 سے اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے بینظیر بھٹو ائرپورٹ پہنچا اور اپنا سامان لینے کیلئے بیگیج کولیکٹنگ ایریا میں کھڑا تھا کہ میرے نزدیک محسن عثمان ولد عثمان خٹک سابق آئی جی پنجاب نے سگریٹ سلگا دیا مجھے دمہ کی شکائت ہے میں نے اسے منع کیا تو اس نے سگریٹ کا دھواں میرے منہ کی جانب پھونک دیا درخواست میںعدیل خان نے کہا کہ بعد میں بھی محسن اسے ہراساں کرتا رہا اندراج مقدمہ کی درخواست ہے ائرپورٹ حکام مزید تفتیش کر رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن